ابنا: دمشق کے نزدیک عدرا شہر کے اہم نواحی علاقوں پر شامی فوج نے اپنا کنٹرول کر لیا۔ لڑائی کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
عدرا پر قبضے کے بعد سے عسکریت پسندوں نے یہاں کے باشندوں پر بہت ظلم ڈھائے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے عدرا کے علاقے میں مذہبی اقلیتوں کے قتل عام اور اغوا کا سلسلہ جاری تھا۔
دمشق کے مضافاتی علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لیے شامی فوجیں مسلسل کارروائی کر رہی ہیں۔
شامی افواج نے ملک گیر سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جس کے باعث دہشت گرد گروہوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
حال ہی میں برطانیہ کی دفاعی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شامی حکومت اور عوام کے خلاف تقریبا ایک لاکھ دہشت گرد کہ جو ایک ہزار گروہوں میں منقسم ہیں لڑ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، تقریبا 10 ہزار دہشت گرد القاعدہ سے منسلک النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے پرچم تلے لڑ رہے ہیں۔
.......
/169